چین

چین ،افغانستان کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، وانگ ای

کا بل (نمائندہ خصوصی) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کی، کبھی ذاتی مفادات کو سامنے نہیں رکھا اور نہ ہی  کسی قسم کے نام نہاد “اثر و رسوخ کا دائرہ” قائم کرنے کی کوشش کی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق چینی وزیر خا رجہ نے جمعہ کے روز کابل میں افغان عبوری حکومت کے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا برادر اور قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے الگ الگ ملاقات کی اورافغان امور پر چین کا موقف بیان کیا۔

اس مو قع پر وانگ ای نے کہا کہ چین اور افغانستان دوست ممالک ہیں۔چین ،افغانستان کی آزادی ، قومی اقتداراعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، افغان عوام کے آزاد انتخاب کے حق اور افغانستان میں مذہبی وقومی رسوم و رواج کا احترام کرتا ہے۔ چین نے کبھی افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کی، کبھی ذاتی مفادات کو سامنے نہیں رکھا اور نہ ہی  کسی قسم کے نام نہاد “اثر و رسوخ کا دائرہ” قائم کرنے کی کوشش کی۔

وانگ ای نے کہا کہ جیسے کہ افغان دوست نے کہاکہ چین واحد بڑا ملک ہے ، جس نے افغانستان کو نقصان نہیں پہنچایا۔ہمیں اس بات پر بے حد  فخر ہے اور چین دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے ، حقیقی آزادی اور آزادانہ ترقیاتی عمل کے لیےافغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں