وفاقی وزیر امین الحق

گاڑی پر جھنڈے لگا کرآئے، ہم آج تک حکومت کا حصہ ہیں، سید امین الحق

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ہم آج تک حکومت کے ساتھ ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے اور باہمی مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گاڑی پر جھنڈے لگا کرآئے ہیں اور ہم آج تک حکومت کا حصہ ہیں۔امین الحق نے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے، پی پی، جے یوآئی ف، مسلم لیگ (ن) اور حکومت سے بھی مذکرات جاری ہیں ،پرویز خٹک، اسد قیصر اور اسد عمر کے ساتھ رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی تو میڈیاکوپیش کریں گے، مجھے ماضی میں کوئی فون نہیں آیا، امید ہے مستقبل میں بھی نہیں آئیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں