شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 29 تا 31 مارچ 2022 کو چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(گلف آن لائن)چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کا تیسرا اجلاس 29 تا31 مارچ 2022 کو منعقد ہورہا ہے۔

ہمسایہ ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ وزیر خارجہ شریک ممالک کے ہم مناصب سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ افغانستان کی صورتحال پر علاقائی طرز فکر کی تشکیل کے نکتہ نگاہ سے ستمبر 2021 میں پاکستان نے ہمسایہ ممالک کے طریقہ کار کا آغاز کیا گیا تھا۔ پاکستان نے 8 ستمبر2021 میں ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لئے افغانستان پر علاقائی طرز فکر اپنانے کا مکمل حامی ہے۔پاکستان پرامن، مستحکم، خود مختار، خوش حال اور رابطوں سے استوار افغانستان کے مشترکہ مقاصد پر پیش رفت کی عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں