حافظ حمد اللہ

الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا’ حافظ حمد اللہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا،شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر متحدہ فیصلے نہیں کرتی، شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین ہوا کہ عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں اور ان شااللہ تحریک عدم اعتمادکامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں، متحدہ اپوزیشن مشاورت کے ساتھ اصلاحات کے حق میں ہے ، انتخابی اصلاحات ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کیسے ممکن ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی 37 آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں کون ہیں، امریکہ، یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی، آپ نے امریکہ کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا، بھارت کے حوالے کردیا، آپ نے امریکہ کے کہنے پر سی پیک بند کردیا، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں