پالیسیوں

ہیجانی کیفیت ،گو مگوں پر مبنی پالیسیوں سے کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک میں جاری ہیجان کی کیفیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات اور گو مگوں پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ،گروتھ بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ، آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ترقی کا ٹول بنانا ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا جائے ۔ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین اعجاز الرحمان ،سینئر ایگزیکٹو ممبر محمد ریاض،سعید خان،عثمان اشرف اوراکبر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس وقت ہماری معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن بد قسمتی سے اسے تقویت دینے کی بجائے ایڈ ہاک ازم کو فروغ دیا جارہا ہے ۔

ذمہ دار ان کے بیانات مایوسی اور ہیجان کی کیفیت کو بڑھا رہے ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک معاشی طو رپر جس نہج پر پہنچ چکا ہے کوئی سیاسی جماعت اکیلے ان چیلنجز سے نبرد آزما نہیں ہوسکتی، سب کو نیک نیتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اگر پالیسیوں کے نتائج حاصل کرنا ہیں تو اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،گو مگوں پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کوئی بھی انڈسٹری اور شعبہ ترقی نہیں کر رہا جس کی وجہ سے نہ صرف اندرون اور بیرون ملک کے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں اورکسی سطح پر سرمایہ کاری نہیں کی جارہی ۔ گروتھ بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہے جس سے ملک میں بیروزگاری کا سیلاب سر پر کھڑا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں