مریم اور نگزیب

ایوان صدر میں بیٹھے آئین شکن شخص کی جانب سے لکھے گئے خط کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ایوان صدر میں بیٹھے آئین شکن شخص کی جانب سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ،عمران خان نے عوام کے ساتھ لوٹ مار کی ہے،پی ٹی آئی والے سارے جیل جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ کہتے ہیں بیرونی ملک سازش ہوئی ہے،7 مارچ کو بیرونی ملک کا سازش کا پتہ چل گیا،یہ لوگ اتنے دن خاموش کیوں تھے،سازش کا پتہ تھا تو عدم اعتماد کی ڈیٹ کیوں رکھی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں آئے مدینہ کی ریاست کی بات کی اور ان سے کرپشن کا پوچھا تو آگے سے گالی دی۔انہوںنے کہاکہ پرائم منسٹر کے آفس کو اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے استعمال کیاگیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ فرح خان عمران خان کی اہلیہ کی فرنٹ مین تھی،فرح گجر پنجاب کے تمام ڈی سی اوراے سی سے پیسے منگواتے تھی،ابھی تو فرح گجر کے علاہہ بہت سے بھاگیں گے ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے عوام کے ساتھ لوٹ مار کی ہے،پی ٹی آئی والے سارے جیل جائیں گے۔ اہوںنے کہاکہ آٹا ،چینی چور آپ کا وزیر اعظم نہیں رہا،آج اپنے شکست کی خوف سے ریاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے،نیشنل سیکیورٹی میں جو موجود تھے عمران خان سے پوچھے ۔گانہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ آئین کی حفاظت کا فیصلہ کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ آئین کیوں تھوڑا گیا ،آٹا چینی بجلی چوری کا کمیشن عمران خان نے بنایا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جو کمیشن عمران خان نے بنایا ہے،اس پر تحقیقات کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان بازار کے اوپر شہباز شریف کا مذاق اڑاتے تھے،رمضان بازار میں لوگوں کی لمبی قطاریں بنی ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ان چوروں سے چھٹکارہ دلایا ہے،وہ لوگ الیکشن کی تقاریر کررہے وہ الیکشن کرنے کے قابل نہیں رہینگے۔ انہوںنے کہاکہ صحت کارڈ نواز شریف صحت کارڈ ہے،یوتھ پروگرام بھی نواز شریف کی شروعات ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر کا خط آئین شکن کا خط ہے،صدر صاحب سے کہنا چاہتی ہوں آرٹیکل 6 کی سزا کیا ہے؟اس سزا کے لیے تیاری پکڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں