اعتزاز احسن کا مشورہ

عمران خان کو چاہیئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بن کر بیٹھیں،اعتزاز احسن کا مشورہ

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال کی پیش نظر اہم مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ قومی اسمبلی میں اب قائد حزب اختلاف بن کر بیٹھیں اور اپوزیشن میں آکر حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ استعفی دیکر پارلیمنٹ سے باہر بیٹھنے کی عمران خان حماقت نہیں کرینگے کیونکہ اپوزیشن میں آنے سے عمران خان کی سیاست بدل جائے گی۔ اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی کا جو ملبہ عمران خان پر پڑنا تھا وہ شہباز شریف پر پڑنا شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرول، گیس کو مہنگا کردیا گیا ہے جو کہ شہباز شریف کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں