خواجہ آصف

سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی روگردانی نہیں ہونے دی جائے گی،خواجہ آصف

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی روگردانی نہیں ہونے دی جائے گی۔اسمبلی اجلاس کے سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے اس سوال کے جواب میں کہ حکومت انھیں ٹف ٹائم دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دس پندرہ دن میں انھوں نے کیا ٹف ٹائم دیا ہے ہمیں؟۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہم چھوٹی موٹی رکاوٹیں عبور کرکے اپنی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔سیشن برخاست کرنے کی صورت میں ان کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ اس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی روگردانی نہیں ہونے دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں