ادارہ شماریات

سروسز سیکٹر کی برآمدات میں18.17 فیصد کاریکارڈ اضافہ ‘ ادارہ شماریات

لاہور(گلف آن لائن ) ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروسز سیکٹر کی برآمدات میں18.17 فیصد کاریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ابتدائی 8 ماہ کے دوران خدمات کی برآمدات 4.49 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال اس عرصے میں شعبہ خدمات کی برآمدات 3.80ارب ڈالر تھیں۔ابتدائی 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 69کروڑ ڈالراضافہ ریکارڈ کیا گیا، پہلے8 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 18.17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروری 2022 کے دوران سروسز سیکٹر کی برآمدات کا حجم 54.70 کروڑ ڈالر رہا، فروری2021 کے دوران سروسز سیکٹر کی برآمدات48.10 کروڑ ڈالر رہیں۔فروری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.73 فیصد برآمدات بڑھیں، رواں سال خدمات کی برآمدات کا ہدف 7.5ارب ڈالر مقرر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں