سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ،نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکالنے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت میں ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں، پیش نہیں ہوسکتے۔

نیب کے مطابق نثار کھوڑو کے خلاف نیب میں تین انکوائریاں جاری ہیں، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے، گندم چوری اور دیگر الزامات کے تحت انکوائریاں جاری ہیں بعدازاں عدالت عالیہ نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں