شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچے جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں ،رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے ،

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی،وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف نے آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغازہوگیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں