شہباز شریف

امریکہ کی جانب سے طویل مدتی تعاون کے عزم کو سراہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے طویل مدتی تعاون کے عزم کو سراہتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ امریکہ کا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق بیان دیکھا ،امریکہ کی جانب سے طویل مدتی تعاون کے عزم کو سراہتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ کے ساتھ امن ،سیکیورٹی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مثبت تعاون چاہتے ہیں ،امریکہ سے برابری ،باہمی مفاد اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں