فرخ حبیب

بغیر زبان کے کرائم منسٹر بیرونی سازش کے تحت پاکستان کے اندر لا کر بٹھایا گیا ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد(گلف آن لائن) آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک ایسا کرائم منسٹر بیرونی سازش کے تحت پاکستان کے اندر لا کر بٹھایا گیا ہے جس کے منہ میں زبان ہی نہیں ہے،کل بھارت اور امریکہ سے بیان آتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو کرائم منسٹر بیٹھا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں وہ جواب دینے کے قابل ہی نہیں ہے ان کے اندر اتنی ہمت ہی نہیں پیدا ہورہی کہ وہ اس کا جواب دیں کیونکہ یہ تو ڈو مور کے لئے لائے گئے ہیں،پاکستان کے اندر عمران خان کے دور میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا،ان کے دور میں چار سو ڈرون حملے ہوئے، ہم الیکشن کمیشن میں پیش ہو رہے ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہر بار تاریخوں کے پیچھے بھاگتے ہیں،مریم اور بلاول کو چیلنج کر رہا ہوں ہمت کریں آئیں الیکشن کمیشن میں، اگلی سماعت میں اپنا ریکارڈ لے کر آئیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ 64 کروڑ کا ن لیگ کا حساب ہے 35 کروڑ کا پیپلز پارٹی کا حساب ہے، ہم نے اپنا ریکارڈ بھی سامنے رکھا، ہم یہیں پر ہیں، ہم الیکشن کمیشن میں پیش ہو رہے ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہر بار تاریخوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، مریم اور بلاول کو چیلنج کر رہا ہوں ہمت کریں آئیں الیکشن کمیشن میں، اگلی سماعت میں اپنا ریکارڈ لے کر آئیں،یہاں پر آپ جس بندے کو کھڑا کرتے ہیں وہ تو ایزی لوڈ پرچلنے والا بندہ ہے تو خود سامنے آئیں ، پچھلی سماعت ہر مریم اورنگزیب بھی آگئی تھیں اس سے پچھلی سماعت پر احسن اقبال بھی آگئے تھے اب ذرا مریم بھی سامنے آجائیں، اکبر ایس بابر کے جو صحیح آقا ہیں وہ سامنے آئیں کھل کر آئیں، ہمارا مقابلہ ان کے ساتھ ہے اکبر ایس بابر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،حالیہ دنوں میں جب اسمبلیاں تحلیل ہوئیں معاملہ سپریم کورٹ کے اندر گیا تو اس وقت ایک بیان سامنے آیا کہ اکتوبر سے پہلے انتخابات ممکن نہیں ہیں،پاکستان کے ہر آئینی ادارے کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے،صاف اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،

فرخ حبیب نے کہا کہ ایک ایسا کرائم منسٹر بیرونی سازش کے تحت پاکستان کے اندر لا کر بٹھایا گیا ہے جس کے منہ میں زبان ہی نہیں ہے کل بھارت اور امریکہ سے بیان آتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو کرائم منسٹر بیٹھا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں وہ جواب دینے کے قابل ہی نہیں ہے ان کے اندر اتنی ہمت ہی نہیں پیدا ہورہی کہ وہ اس کا جواب دیں کیونکہ یہ تو ڈو مور کے لئے لائے گئے ہیں ،پاکستان کے اندر عمران خان کے دور میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا،ان کے دور میں چار سو ڈرون حملے ہوئے، فرخ حبیب نے کہا کہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس پہنچ چکا ہے،سپریم کورٹ کے تحت خط کی تحقیقات کے لیئے کمیشن بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں