وزیراعظم

پاکستان اور برطانیہ کے گہرے اور وسیع تر باہمی تعلقات ہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے اور وسیع تر باہمی تعلقات ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد پر تشکر کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کے منتظر ہیں جس کی مدد سے دوستانہ تعلقات کو مزید توسیع دے کر اگلے درجے تک لے جائیں گے۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،ونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پرملکرکام کرنے کا منتظر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں