شہباز گل

سازش مداخلت کرنے کیلئے کی جاتی ہے‘ شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سازش مداخلت کرنے کے لیے کی جاتی ہے‘جیسے ہندوستان نے سازش کر کے مشرقی پاکستان میں مداخلت کی تھی اور جیسے ہندوستانی را سازش کر کے بلوچستان میں مداخلت کرتی ہے‘مداخلت زیادہ بڑی چیز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سازش مداخلت کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ جیسے ہندوستان نے سازش کر کے مشرقی پاکستان میں مداخلت کی تھی اور جیسے ہندوستانی را سازش کر کے بلوچستان میں مداخلت کرتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ مداخلت زیادہ بڑی چیز ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ کا ہیش ٹیگ تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں