شاہ سلمان

شاہ سلمان کی کے ایس ریلیف کویوکرینی پناہ گزینوں کوایک کروڑڈالرامدادمہیا کرنیکی ہدایت

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز(کے ایس ریلیف)کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرینی پناہ گزینوں کو فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر کی امداد مہیا کرے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق کے ایس ریلیف کی جانب سے مہیا کی جانے والی امداد سے پولینڈ پہنچنے والے یوکرینی پناہ گزینوں کو بنیادی طور پر فائدہ ہوگا۔امدادی سامان یا رقوم پولش حکومت اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے تقسیم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں