مرکزی بینک

مرکزی بینک نے ہفتے میں 6 دن کام اور نظرثانی شدہ اوقات پر عملدرآمدشروع کر دیا

لاہور(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے میں دو تعطیلات کے خاتمے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا جس کی روشنی میں بینک گزشتہ روزصبح8 بجے کھل گئے جبکہ حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔

مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 تا 3 بجے ہوں گے، رمضان میں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازکا وقفہ ہوگا۔رمضان میں پیرتاجمعرات اور ہفتے کو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا ایک بجے ہوگی جبکہ رمضان میں جمعے کوپبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8 تا 12 بجے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں