ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیا۔ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہونا تھی،متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے،پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں