شہزاد اکبر

شہزاد اکبر اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (گلف آن لائن)عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی پاکستان سے چلے گئے۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اسلام آباد سے رات 3 بجکر 10 منٹ پر غیر ملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل شہزاد اکبر اور شہباز گل سمیت 6 افراد کا نام ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا،

جس کے خلاف ان افراد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر شہزاد اکبر اور دیگر افراد کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں