فی تولہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے اضافہ

کراچی (گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں15ڈالر ز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت1976 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت900روپے اضافہ سے1لاکھ33ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت771روپے اضافہ سے 1لاکھ14ہزار283 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں