مریم اور نگزیب

میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہیے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہیے۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ پولیس فورس اور انتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبروں میں بھی کسی قسم کی صداقت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اداریہ نویس اور میڈیا کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی بے بنیاد خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سوشل میڈیا صارفین سے بھی گزارش ہے کہ ایسے منفی پراپیگینڈے کو مسترد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں