نیر بخاری

آئین کا تماشہ بنانے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، نیر بخاری

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ آئین کا تماشہ بنانے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خوف سے سانسیں اکھڑ رہی ہیں، گھبرانا نہیں والے نے اگر ملک دشمن شہریوں سے مدد نہیں لی تو بھاگتے کیوں ہو۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار نے غریب قوم کا ایک ارب روپے صرف گھر سے دفتر تک ہیلی کاپٹر سواری کے نشے میں اڑا دیا۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ قومی خزانہ قومی امانت ہے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں کہ حساب اور احتساب نہ ہو۔ انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی تعریف صرف اتنی ہے کہ توشہ خانہ ان کی مرضی، کرپشن ان کا حق، نالائقی ان کا کردار اور جھوٹ، مکار، فریب، دھوکہ ان کی پہچان۔

نیر بخاری نے کہا کہ کراچی کے بعد لاہوریوں نے بھی آٹا، چینی، ادویات کھاد، چوروں کو اوقات یاد دلا دی ہے، آئین کا تماشہ بنانے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں فوج پولیس اور عدالتوں اور خانہ جنگی کی کھلی دھمکیوں سے لگتا ہے کرسی چھننے کے بعد بھی سستا نشہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں