عبد القادر پٹیل

پولیو کے خاتمےکیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، وزیر صحت

اسلام آباد(گلف آن لائن) وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،پندرہ ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے جو بہت قابل افسوس ہے۔پولیو کے خاتمے بارے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،الحمداللہ پاکستان نے بہت حد تک پولیو پر قابو پا لیا ہے ، ہم نے اپنی نسلوں کو معزور ہونے سے بچانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پندرہ ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے جو بہت قابل افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے پولیو کا ہنگامی اجلاس بلا کر موثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ علاقہ میں ہماری پولیو ٹیمیں دورہ کریں گی وائرس کی موجودگی کی وجوہات تلاش کریں گے ،عوام سے اپیل ہے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے میڈیا ،سول سوسائٹی ،علماء کرام اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں