وزیرخزانہ

وزیرخزانہ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اشتراک کار کا جائزہ لیا گیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے نائب صدر ہرت ویگ شیفر سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اشتراک کار کا جائزہ لیاگیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے کردار اور معاونت کوسراہا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت عالمی بینک کی معاونت سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔عالمی بینک کے نائب صدر نے پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی کیلئے عالمی بینک کی معاونت اورحمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا،سیکرٹری خزانہ حمیدیعقوب شیخ بھی اس موقع پرموجود تھے۔عالمی بینک کے نائب صدرنے بعدمیں بتایاکہ پاکسانی وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں پائیدار اورجامع بڑھوتری کیلئے عالمی بینک کی معاونت سے متعلق امورپرگفتگو کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت میں میکرو اورمالیاتی استحکام، توانائی کے شعبہ میں اصلاحات، متبادل توانائی،ماحولیات دوست زراعت اورپائیدارلینڈمنیجمنٹ پرتوجہ مرکوزکی گئی۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بعدازاں عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتونیت سائح سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی آئی ٹی کاروباریوں اورسرمایہ کاروں سے خطاب بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں