انعام بٹ

منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے پاکستان کے پہلوان انعام بٹ بھی باہر

لاہور (گلف آن لائن)منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے پاکستان کے پہلوان انعام بٹ بھی باہر ہوگئے۔انعام بٹ کو کوارٹر فائنل فائٹ میں کرغزستان کے پہلوان نے ہرایا، جس کے بعد ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں پہلوان ہار گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دو پہلوان کوالیفکشن میچ میں ہی ہار گئے تھے۔57 کے جی کیٹگری میں محمد بلال کوریا کے پہلوان سے ہار گئے تھے ،65 کلوگرام کیٹگری میں عنایت اللّٰہ کو ایران کے رحمٰن موسیٰ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں