وزیر اطلاعات

مئی کے آخری ہفتے میں عمران خان نے اپنی سیاسی موت کا اعلان کیا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں عمران صاحب نے اپنی سیاسی موت کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں عمران صاحب نے اپنی سیاسی موت کا اعلان کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانیوں نے بھوک، افلاس، غربت اور قرضے کی بجائے ترقی ، خوشحالی اور خودداری کا چناؤ کر لیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہر پاکستانی نے 11 مارچ سے پاکستان سے کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولے کے خلاف کلمہ حق بلند کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے ا?خری ہفتے میں موجودہ حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں