سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے‘ شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے‘اسٹاک ایکسچینح گر رہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں ‘موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے‘ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے‘چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے‘ انشاءاللہ آرمی چیف اپنی مدت پوری کریں گے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینح گر رہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں جبکہ ڈالر 200 کا ہونے جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے ، موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیرداخلہ نے لکھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں ، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں