حلیم عادل شیخ

امریکہ کے غلاموں کےخلاف قوم نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے’ حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ کے غلاموں کے خلاف قوم نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سندھ کے 6 کروڑ لوگوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، سپریم کورٹ 2013 کے بلدیاتی ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دے چکی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو آئین میں بااختیار بنایا گیا ہے ، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 140-Aکی روح کے مطابق ترامیم کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ترامیم کیلئے کمیٹی کا ٹوپی ڈرامہ کیا گیا ، کمیٹی کل نوٹیفائی ہوئی اور انتخابات کا اعلان پہلے کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان کو معلوم ہے جنرل الیکشن ان سے گیا ، جب بھی عام انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف قوم نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، ہم 4 کروڑ لوگوں کا مقدمہ لے کر آے دن کی روشنی میں آئے۔انہوں نے کہا کہ مگر افسوس صد افسوس تاخیر کی جارہی ہے اور دوسرے طرف الیکشن کا پروسیس ہورہا ہے، الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب ہوچکا ہے اس الیکشن کمیشن کوئی اعتماد نہیں ، پاکستان کے فیصلے کرائم منسٹر ان عدالتوں سے سزا یافتہ کی قدم بوسی کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ مقام پر میٹنگ میں اور لوگ بھی تھے ، سنا ہے ایم آئی سکس اور دیگر لوگوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پاکستان کے خلاف سازش تیار ہورہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت میں جاکر دیکھیں کیسی غلامی ہے اور ہمیں ایسی ہی غلامی اور ظلم کی طرف دھکیلا جارہا ہے جبکہ بھارت سے تجارت کھولی جارہی ہے اور کشمیر کاز کو بیچ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جب تک ہے غلامی قبول نہیں کریں گے، وہ صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں