وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات سے متحدہ عرب امارات ایک بصیرت افروز قائد اور پاکستان اپنے ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر یو اے ای کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انہوںنے کہاکہ یو اے ای کی حکومت اور عوام کے غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام برابر شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین اور وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں