مسرت جمشید چیمہ

امپورٹڈ حکومت کا ذلیل و رسوا ہو کر اقتدار سے جانا نوشتہ دیوار ہے’مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ذلیل و رسوا ہو کر اقتدار سے جانا نوشتہ دیوار ہے ،پہلے ہی کہہ دیا تھاعالمی سامراج کی سازش کے سہولت کاروںکیلئے اقتدار ان کے گلے کی ہڈی بن جائے گا اوراب لندن میں ہونے والے اجلاسوںمیں صرف حکومت چھوڑنے کا طریق کار زیربحث آیا ہے ۔

اپنے دفتر میں خواتین رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈحکمران یہ سمجھ رہے تھے کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں پر تشدد،گرفتاریوںاور جلسے کا مقام تبدیل کرنے سے جلسہ ناکام ہو جائے گا لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوںکے رد عمل میں ہماری توقع سے بھی زیادہ لوگ جلسہ گاہ پہنچے اور عمران خان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہارکیا۔ حکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے خود اس کے اپنے حق میں بہتر نہیں اورہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہر شہرجلسہ گاہ میں تبدیل ہو جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب جلسوںسے نہ صرف امپورٹڈ حکومت لرزگئی ہے بلکہ لندن میں بیٹھ کر سیاست کرنے والوں کی سیاست بھی دفن ہونے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران زیادہ دیر تک عوامی دبائو کا سامنا نہیں کر سکتے اور جلد نئے انتخابات کا اعلان ہوگا جس میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں