پرویز الٰہی

الیکشن کمیشن کا فیصلہ شاندار ہے، قومی ادارے نے جمہوریت کو بچا لیا’پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجا ب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ شاندار ہے، قومی ادارے نے جمہوریت کو بچا لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ وفاداریاں بدلنے والوں کیلئے عبرت کا نشان ہے، منحرف اراکین کاااب عوام میں جانامشکل ہوگا۔سب سے پہلے اللہ کاشکراداکرتاہوں۔ اپنے وکلاکی ٹیم اورچیف الیکشن کمشنرکا بھی شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے جمہوریت بچانے کیلئے کرداراداکیا۔ عمران خان کی کوششوں کوبھی سراہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں