وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز

اسپیکر کا کردار ہاوس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسپیکر کا کردار ہاوس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے، ہم نے عوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گے،ساتھ نبھانے والے اتحادیوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کروں گا، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے۔کھیل اور تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی پرویز الہی کے گھر چل کر گئی تھی، انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا۔اسپیکر کا کردار ہاوس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گے،ساتھ نبھانے والے اتحادیوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کروں گا،ساتھ دینے والوں کیلئے خود جا کر ووٹ مانگوں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں۔نواز شریف او ر شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کیا گیا وعدہ پوراکرنے کاحکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں