فیصل کریم کنڈی

بلاول بھٹو زرداری عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کامیاب ہو رہے ہیں، عمران خان کے دورے روس کا بھی دفاع کیا ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں بیٹھ کر عمران خان کے روس کے دورے کا دفاع کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کامیاب ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کر دیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نالائقی اور غلط پالیسیوں سے دوست ممالک بھی خفا ہو گئے تھے، موجودہ اتحادی حکومت کو کھوکھلی معیشت ورثے میں ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی زیر قیادت جھوٹوں کے لشکر کو قوم مسترد کر چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں