وزیراعظم شہباز شریف

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لانگ مارچ کے موقع پر امن وامان کے قیام سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ،رپورٹ کی روشنی وفاقی کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس،ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں