عمران خان

نبیۖ کے حکم کیمطابق قوم کو اکٹھا کررہا ہوں،عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نبیۖ کے حکم کیمطابق قوم کو اکٹھا کررہا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جناح ایونیو پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں حکومت کو 6 روز میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بنی گالہ کے لیے روانہ ہوئے۔

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جناح ایونیو پر خطاب کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ساتھ ہی انہوں نے اپنا بیان بھی جاری کیا۔عمران خان نے ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں کہا کہ پچھلے 2 دن میں جو میں نے دیکھا یہ ملک میں انتشار کروانا چاہتے ہیں، پولیس اور فوج کو اپنی عوام سے لڑوانا چاہتے ہیں،پولیس بھی ہماری ہے، فوج بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہماری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نبی ۖکے حکم کیمطابق میں قوم کو اکٹھا کررہا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں