چودھری محمد سرور

چودھری محمد سرور کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے بین الاقوامی فورم پر مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے بین الاقوامی فورم پر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اتنی زبردست مہم چلائیں گے کہ بھارت یاسین ملک کو رہا کرنے پر مجبور ہوجائیگاجبکہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا واحد جوڈیشل سسٹم ہے جس نے یاسین ملک کو کوئی قانونی حق نہیں دیا۔

ہفتہ کو سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے اظہاریکجہتی کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہاکہ پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام اور تمام کشمیری دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں وہ اس ظالمانہ فیصلہ کی مذمت کرتے ہیں ،ہم مشعال ملک کی فیملی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا سفاکی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،نریندر مودی جب سے انڈیا کا پرایم منسٹر بنا ہے اس میں جتنے بھی مسلمان بنے ہیں سب کے لیے جہنم بنا دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جس طرح انڈیا میں اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے اس پر بین الاقوامی سطح پر تنظیمون کو آواز اٹھانا چاہیے ،میں نے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈ اور یوکے کے تمام پارلیمنٹ ممبر سے مدر مانگی ہے ،میں نے ان سے کہا ہے تجویز دین کس طرح یاسین ملک کو رہا کروا سکتے ہیں۔سابق گورنر چوہدری سرور نے کہاکہ ہم بین الاقوامی فورم پر ہر جگہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے کوشش کریں گے ،سب سے پہلے برطانیہ کے ویزے لیے اپلائی کر کے وہاں جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ کی حکومت سے ریکویسٹ کریں گے کہ مشعال ملک کو موقع دیں تاکہ انکی آواز بین الاقوامی فورم پر اٹھائی جا سکے ،اس فیصلے کے بعد ہر کوئی افسردہ ہے ہمارے ساتھ ملکر تمام اوور سیز پاکستانی بھی آواز اٹھائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ میں سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ کمپین کسی سیاسی جماعت کو حصہ نہیں ،کشمیر کی جب بات اہے گی یاسین ملک کی بات اہے گی تو تمام جماعتوں کے قائدین متحد ہیںانہوںنے کہاکہ میڈیا نے یاسین ملک کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ،میں پاکستانی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہوں گا کہ ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہے ،آزادی کی جدوجہد پر جتنی سختی کی جایے اتنی ہی بڑھتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ انڈیا نے جتنا ظلم کشمیر پر کیا ہے اتنا تاریخ میں کسی ہر نہیں کیا ،جو ظلم و بربریت انڈیا نے کشمیر پر کیا ہے لوگوں میں غصہ اور ناراضگی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا یوم آزادی ہو تو کشمیر میں پاکستان کے جھنڈے لگتے ہیں ،بھارت کا یوم آزادی ہو تو کشمیر میں سیاہ جھنڈے لگتے ہیں ،میری چالیس سال سیاست کا نچوڑ ہے کہ جس ملک کو نقصان پہنچانا یو تو اسکی فوج کو نقصان پہنچایا جاتا ہے ،میں پاک افواج کو داد دیتا ہوں کہ وہ افغانستان سمیت ہر مسئلے سے نمٹ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی فوج روزانہ اپنی جانوں کے نذرانے دے رہی ہے ،ہمارا فوجی جو جان کو خطرے میں ڈالتا ہے عوام سے امید رکھتا ہے کہ اس سے محبت کی جا ہے ۔

سابق گور نر نے کہاکہ میں اج یہ بہت فخر سے کہنا چاہتا ہوں کہ یاسین ملک دنیا کہ نیلسن منڈیلا ہے ،اگر وہ دہشتگرد تھے تو انڈیا کے مختلف سات وزیر اعظم ان سے کیوں ملے ؟۔ انہوںنے کہاکہ یہ جھوٹے اور فراڈ کیس کے تحت انکو سزا دلوائی گئی ہے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم اتنی زبردست کمپین ارینج کریں گے کہ انڈیا یاسین ملک کو رہائی دینے ہر مجبور ہو جائیں گے ،ہم ملک کے اندر بھی کمپین کریں گے اور باہر بھی۔ اس موقع پر مشعال ملک نے کہاکہ میں سابق گورنر پنجاب کی مشکور ہوں ،چوہدری سرور سے فون پر رابط رہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یا سین ملک کے حوالے سے یکجہتی کے لیے گھر آئے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کا واحد جوڈیشل سسٹم ہے جس نے یسین ملک کو کوئی قانونی حق نہیں دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ یا سین ملک نے کہا کہ وہ زندگی کی بھیک نہیں مانگے گے۔ انہوںنے کہاکہ یا سین ملک کی زندگی کو خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں