شیخ رشید احمد

کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے، سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے، سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور اللہ کو منظور ہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے ملکی سالمیت کے ساتھ ہیں، بجٹ دینا کمال نہیں یہ کوئی اور بھی دے سکتا ہے۔ بجٹ موجودہ یا دوسری حکومت پیش کرے گی یہ سب معاملات زیر غور ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب مل کر اچھا حل تلاش کریں گے اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے،کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے اور سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے یہ سری لنکا نہیں ہے، سب جگہ غوروخوص ہورہاہے اور بات چیت جاری ہے ،15سے 20 دن میں نتیجہ نکلے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ،سب اپنااپناچورن بیچ رہے ہیں، بجٹ یہ پیش کرتے ہیں یاکوئی اوراس پرغورجاری ہے، پاکستان آگے بڑھے گا ملک کیلئے اچھے فیصلے ہوں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عدلیہ ،ادارے اورساستدان سب ملک کر اچھا حل تلاش کریں، ملک کو آگے لیکرجاناہے، اچھے فیصلوں کے دن قریب ہیں۔انہوںنے کہاکہ بجٹ موجودہ حکومت پیش کرے گی یا دوسری حکومت،سب زیرغورہے، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، بجٹ دینا بڑا کمال نہیں،کوئی اور بھی دے سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کیلئے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں، الیکشن سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ اہم ہوگا اور اللہ کو منظور ہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں