نیئر حسین بخاری

پیپلز پارٹی کے کارکن عمران خان کے بیان اور انٹرویو کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن عمران خان کے بیان اور انٹرویو کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں ۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری نے کہاکہ دھرتی ماں ہمیں جان سے عزیز ہے ، غدار وطن پر آئین میں درج سزا کا اطلاق لازم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک دشمن ممالک کے شہریوں سے فارن فنڈنگ حاصل کرنے والے عمران خان کا بیرونی آلہ کار کا چہرا بے نقاب ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک دشمنی کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں ورنہ دھرتی ماں کے ٹکڑے ہونے کا بیان دینے والے کی بوٹیاں بھی نہیں ملیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہنے والے عمران خان کا فوج ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بیان اسکی رگوں میں کیا پاکستانی خون نہیں ۔نیر بخاری نے سوال کیاکہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی اور پاکستانیوں میں سے ہے ، قوم ایٹمی اثاثوں کی پہرہ دار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں