روسی صدر

لانگ رینج میزائلوں کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی صدر

ماسکو(گلف آن لائن)روسی صدر نے مغربی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کیے گئے تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ پھر ان اہداف کو بھی نشانہ بنایا جائے، جنہیں ابھی تک نہیں بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ملکوں کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے، تو اس کے ردعمل میں نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

صدر پوٹن نے یہ بھی کہا کہ اگر مغرب نے یہ میزائل فراہم کر بھی دیے تو اس سے جنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے چند دن پہلے ہی یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کرنے کا کہا تھا۔ لیکن انہوں نے یوکرینی حکام سے یہ یقینی دہانی مانگی تھی کہ یہ میزائل روس کے اندر حملوں کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں