یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔

درخواست گزار کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لئے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹر مسترد کیے۔استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں