صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان انٹرنیشنل ایکریڈیٹیشن فورم کے رکن کی حیثیت سے تحقیق اور ٹیکنالوجی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کررہا ہے ،صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایکریڈیٹیشن فورم کے رکن کی حیثیت سے تحقیق اور ٹیکنالوجی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کررہا ہے ،تمام متعلقہ پاکستانی ادارے پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں ،منظور شدہ مصنوعات عالمی منڈیوں میں پیش کر نے سے پاکستان کو مسابقتی فائدہ حاصل ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایکریڈیٹیشن فورم کے رکن کی حیثیت سے تحقیق اور ٹیکنالوجی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی معیارات اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق مصنوعات بہتر بنانے کیلئے کام کررہا ہے ۔ عارف علوی نے کہاکہ تمام متعلقہ پاکستانی ادارے پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

صدر نے کہاکہ منظور شدہ مصنوعات عالمی منڈیوں میں پیش کر نے سے پاکستان کو مسابقتی فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ رجسٹریشن سے ملکی مصنوعات اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ عارف علوی نے کہاکہ مصنوعات اور خدمات کی رجسٹریشن سے بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی قبولیت بڑھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کو بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن فورم کے ساتھ “اقتصادی ترقی اور ماحولیات میں پائیداری” کے موضوع پر ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے منانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ دن منانے کا مقصد لیبارٹریوں، سرٹیفیکیشن اداروں اور تنظیموں میں پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کے ساتھ رجسٹریشن بارے آگاہی پیدا کرنا ہے ،تمام اسٹیک ہولڈرز بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ماحول دوست اصولوں اور پائیدار پیداواری طریقوں کو اپنائیں ۔انہوںنے کہاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے تیزی سے ختم ہوتے قدرتی وسائل کا محتاط استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں