زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام لاہور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد، بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے لاہور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئے اس ایونٹ میں سوئس مال، ۱۰۱ بائی آئیکون، پارک ہاوس اپارٹمنٹس ، امانہ مال سروسڈ اپارٹمنٹس، گلبرگ سٹی سنٹر، اور جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس سمیت دیگر رئیل اسٹیٹ کے بہترین منصوبے پیش کئے گئے تھے۔ ایونٹ میں سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری ، ڈائریکٹر سیلز باسل حفیظ، حافظ عثمان اور علی ریحان سمیت سینئر عہدیداران بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کا م کو حاصل ہیں۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ لاہور کے موقع پر گلبرگ سٹی سنٹر اور جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس کی آفیشل لانچنگ کی گئی۔اس تقریب میں گلبرگ سٹی سنٹر کےمینجنگ پارٹنر اسلام خان سمیت سعید انور، بصیر احمد، عبدل رؤف سلیمی جبکہ جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس کے مالک شان محمد انور ، مینجنگ ڈائریکٹر صاحبزادہ عمران اور سی ای او محمد اشرف بھیموجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

جاری کردہ: زمین میڈیا (پرائیوٹ) لمیٹڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں