سبطین خان

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان قائد حزب اختلاف مقرر

لاہور(گلف آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ۔ سبطین خان کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید کے نام دئیے تھے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں نظریاتی گروپ نے سردار سبطین خان کا نام دیا تھا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاں نے نظریاتی گروپ کے تحفظات کے پیش نظر سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں