کانگریس لیڈرسونیاگاندھی

کانگریس لیڈرسونیاگاندھی کووِڈ سے متعلق صحت کے مسائل کے سبب اسپتال داخل

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارت کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی کو کووِڈ19سے متعلق صحت کے مسائل کے سبب دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس نے ایک ٹویٹ میں سونیاگاندھی کواسپتال لے جانے کی اطلاع دی لیکن مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

بھارت کے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی بیوہ اطالوی نژاد سونیاگاندھی کانگریس کی سب سے طویل عرصہ صدر رہی ہیں۔کانگریس نے 1947 میں برطانوی نوآبادیات سے آزادی حاصل کرنے کے بعد بھارت میں کئی دہائیوں تک حکومت کی ہے۔مگر1990 کے عشرے میں انتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے دوبارہ احیا اور عام انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں حکومت بنانے کے بعد کانگریس سیاسی طو پر کم زور ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں