کامران بنگش

خیبرپختونخوا کے چھوٹے شہروں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ،کامران بنگش

پشاور(گلف آن لائن)صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے پیسکو چیف جبار خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی۔

صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بجلی بحران و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شدت اختیار کرگیا ہے ۔لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکی ۔

امپورٹڈ حکومت خیبرپختونخوا سے پہلے کی طرح سوتیلہ سلوک کر رہی ہے ۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے چھوٹے شہروں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے یہاں تک کہ پشاور کے پوش علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں عوام کو بلاتعطل بجلی دی گئی ۔ خیبرپختونخوا میں بدترین لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں