مونس الٰہی

منی لانڈرنگ کا الزام، ق لیگی ایم این اے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(گلف آن لائن) ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ق لیگی رہنما مونس الہی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کیالزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے۔یاد رہے مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں