پنجاب

پنجاب حکومت کااسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب حکومت نے اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے کے لیے محکمہ قانون نے سمری تیار کر لی ہے، اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی رولز آف بزنس میں آرڈینس کے ذریعے ترامیم کی جائیں گی۔حکومت نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی حیثیت ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں