ماہرہ خان

ماہرہ خان نے مداح کا دل توڑ دیا

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی سٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اس بات کا انکشاف کرکے وہ کسی کے ساتھ منسلک ہیں، اپنے ایک مداح کا دل توڑ دیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ سے دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے ایک دیوانے مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میم، پلیز آپ مجھے ریجیکٹ کر دیں تاکہ میں زندگی میں آگے بڑھ سکوں جس پر اداکارہ نے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم، آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں! میں پہلے سے ہی کسی کے ساتھ منسلک ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں