فیصل کریم کنڈی

عمران نیازی سازش کا رونا رونے کے بجائے عوام کو اپنی ساڑھے تین سال کی کارکردگی بتائیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(گلف آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی سازش کا رونا رونے کے بجائے عوام کو اپنی ساڑھے تین سال کی کارکردگی بتائیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عوام نے عمران نیازی کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی حکومت میں کرپشن کے میگا اسکینڈلز سے قوم بخوبی آگاہ ہے، پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے معیشت تباہ ہو گئی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران نیازی مزید رہتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، اتحادی حکومت ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے دورے کیے جن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی آمادگی ظاہر کی ہے جو اچھی خبر ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی جتنا شور کر لیں انتخابات تب ہوں گے جب اتحادی حکومت چاہے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران نیازی احتجاج کا شوق پورا کر لیں اب عوام انکے ڈرامے میں نہیں آنے والی، اتحادی حکومت جہاں مشکل فیصلے کر رہی ہے وہیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں