شیخ رشید احمد

قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی،شیخ رشید

راولپنڈی(گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔

پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے،ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کیلئے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں،ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں